Friday, April 26, 2024

پروڈیوسر عمارہ حکمت کی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " کی دھوم، نمائش سے قبل 70 فیصد ٹکٹس بُک

پروڈیوسر عمارہ حکمت کی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " کی دھوم، نمائش سے قبل 70 فیصد ٹکٹس بُک
October 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (کلچرل رپورٹر) - نامور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی نئی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " دھوم مچ گئی، فلم شائقین نے 70 فیصد ٹکٹس بُک کروا لیں۔

فلم 13 اکتوبر کو ملک سمیت دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ سینما گھروں کی جانب سے فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " کی نمائش سے قبل ہی بکنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ فلم بین فلم کی نمائش کا انتظار بے چینی سے کرنے لگے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان، حمزہ علی عباسی، عمائمہ ملک، گوہر رشید، علی عظمت اور شفقت چیمہ سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر سجاد گل نے 92 نیوز گفتگو میی کہا کہ انہوں نے آج تک کسی فلم کی ایسی دھوم مچتے ہوئے نہیں دیکھی۔ فلم انڈسٹری میں ریکارڈ کامیابی حاصل کرے گی۔

اس موقع پر سینئر پروڈیوسر اداکار راشد خواجہ نے کہا کہ فلم کا بیک گراؤنڈ سکور میوزک سن کر رونگٹے کھڑے ہو گئے، اس سے بہتر ساؤنڈ ٹریک کسی پاکستانی فلم کا نہیں دیکھا، فلم انڈسٹری کی بحالی میں معاون ثابت ہوگی۔

13 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ " کے ڈائیلاگ نامور رائٹر ناصر ادیب نے لکھے ہیں جبکہ ہدایتکار بلال لاشاری نے تحریر اور ڈائریکٹ کیا ہے۔