Saturday, July 27, 2024

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں بینرز لگادیئے گئے

کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی حمایت میں بینرز لگادیئے گئے
November 14, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی میں وال چاکنگ  مافیا  ایک بار پھر سر گرم ہوگیا شہرکے مختلف علاقوں میں سابق صدرپرویزمشرف کی حمایت جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی مخالفت میں وال چاکنگ  کردی گئی۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں نامعلوم وال چاکنگ مافیا حکومتی رٹ کوچیلنج کرنے لگا ایم کیوایم پاکستان  اورسابق صدرپرویزمشرف کے حق اور فیصل سبزواری کی مخالفت میں چاکنگ کردی گئی۔ کراچی پریس کلب سمیت شہرکے مختلف علاقوں میں متحدہ قومی جرگہ کی جانب  سابق صدرپرویزمشرف کی حمایت میں بینرزلگادیئے گئے مشرف اورمتحدہ پاکستان کی حمایت میں لگائے بینرزپراب کون بچائے کاپاکستان مشرف بھائی جان کے نعرے  درج ہیں۔ دوسری طرف نامعلوم مافیاکی جانب سے ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کیخلاف پہلی مرتبہ وال چاکنگ سامنے آئی ہے۔اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن  کے خلاف  بھی وال چاکنگ کی جا چکی ہے جس میں ایم کیو ایم لندن نے باغی رہنماؤں سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا ۔ شہرکی درودیوارپروال چاکنگ کرنے والوں کیخلاف وزیراعلٰی سندھ سیدمرادعلی شاہ نے برہمی کااظہارکرتے ہوئے وال چاکنگ مافیاکوفوری گرفتارکرنیکاحکم دیاتھالیکن اس پر ابھی تک عملدرآمد نہیں ہوا ۔