Thursday, March 28, 2024

سعودی نائب ولی عہد نے چالیس ارب روپے کی پرتعیش کشتی خرید لی

سعودی نائب ولی عہد نے چالیس ارب روپے کی پرتعیش کشتی خرید لی
October 19, 2016
لندن (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک طرف بچت کے انتہائی سخت اقدامات اور عمرہ ویزے کی فیس میں اضافہ تو دوسری جانب شاہ خرچیاں۔ سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چالیس ارب روپے کی پرتعیش کشتی خرید لی۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک روسی ارب پتی یوری شیفلر کی چارسو چالیس فٹ لمبی کشتی کو جنوبی فرانس میں تعطیلات کے دوران پسند کیا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی شہزادے نے اس کشتی کو سمندر میں دیکھ کر اس کے مالک سے رابطہ کیا۔ دونوں کے درمیان کشتی کی فروخت کا معاہدہ چالیس کروڑ ڈالرمیں طے پایا۔ کشتی میں نائٹ کلب، جم، کئی سوئمنگ پولز اور سنیما کی سہولت بھی موجود ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اکتیس سال کے سعودی شہزادے کو خام تیل کی قیمتوں سے متاثر ہونے والی سعودی معیشت میں بہتری لانے کی ذمہ داری دی گئی ہے اور حال ہی میں سعودی عرب میں مالیاتی اصلاحات کے لیے وزراءکی تنخواہوں میں بیس فیصد کٹوتی کی گئی جبکہ دوسری بار حج اور عمرے کے لیے ویزا فیسوں میں دوگنا اضافہ کردیا گیا۔