Friday, March 29, 2024

ریاض : سعودی شہزادے کو قتل کے جرم میں سزائے موت

ریاض : سعودی شہزادے کو قتل کے جرم میں سزائے موت
October 19, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی شہزادے کوقتل کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی۔ شہزادے ترکی بن سعود الکبیر نے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ایک شہزادے ترکی بن سعود بن ترکی الکبیر نے ایک سعودی شہری عادل بن سلیمان بن عبدالکریم المحیمید کو تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت دینے کا حکم دیا گیا۔ سعودی پولیس نے قتل کیس میں ملوث ملزم کو حراست میں لے کر اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیاتھا۔ گواہان کی شہادتوں اور دیگر ٹھوس ثبوت ملنے کے بعد سپریم کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔ سعودی شاہی فرمان میں بھی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا برقرار رکھی گئی۔ گزشتہ روز ملزم کو سنائی گئی سزا پر عمل درآمد کرلیا گیا۔