Thursday, May 2, 2024

حضرت امام حسین نے دنیا کو حق کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے کا سبق دیا : صدر ،وزیراعظم

حضرت امام حسین نے دنیا کو حق کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے کا سبق دیا : صدر ،وزیراعظم
October 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)یوم عاشورہ کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف اور صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا حضرت امام حسین نے دنیا کو حق کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے کا سبق دیا ، امام  حسین کی عظیم قربانی سے سبق حاصل کرکے شدت پسندی اور بیرونی جارحیت جیسے خطرات سے نمٹ سکتے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق صدرمملکت ممنون حسين اوروزيراعظم نوازشريف نے يوم عاشورہ پراپنے پيغام ميں کہا کہ حضرت امام حسین نے دنیا کو حق کی حفاظت کیلئے جانوں کے نذرانے کا سبق دیا۔  عاشورہ محرم واقعہ کربلا کي ياد دلاتا ہے حضرت امام حسین نے ظلم و جبرکی اطاعت کرنے کی بجائے شہادت کا راستہ اختیارکیا ہمیں فروعی،مسلکی، لسانی اورصوبائی اختلافات کوبھلانا اورمساوات،رواداری، نظم وضبط اورقربانی دینے والے اوصاف کوفروغ دینا ہوگا۔ امام حسين نے سبق ديا کہ حريت ايک بينادي حق ہے حضرت امام حسين کی سيرت پوري انسانيت کيلئے مشعل راہ ہے،،پاکستان ايسے ہی اعلیٰ مقاصد کيلئے بنايا گيا ملکی حالات کے مطابق ہميں اتحاد کی اشد ضرورت ہےحق کی حفاظت اپنی جان کی حفاظت سے زيادہ ضروری ہے، مسائل کے حل کیلئے اسوہ شبیری سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ امام عالی مقام کی عظیم قربانی سے روشنی حاصل کرکے شدت پسندی اور بیرونی جارحیت جیسے خطرات سے نمٹ سکتے ہیں،دوسري جانب  تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے  اپنے پيغام ميں کہا ہے کہ واقعہ کربلا تاریخ اسلام کے سبق آموز واقعات میں سے ایک ہے ، شہداء کربلا کے عزم و شجاعت اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، شہدائے کربلا کی عظیم قربانی یہ ثابت کرتی ہے کہ فتح کا دارومدار عددی اکثریت یا اقلیت پر نہیں نظریے کی سچائی پر ہوتا ہے،باطل سے سمجھوتے کی بجائے اسکے خلاف ڈٹ جانا  سیرت حسین رضی اللہ عنہ کا نچوڑ ہے،،وطن عزیز میں عدل و انصاف کے  نظام کلیئے ہر شخض سیرت حسینی کو معیار بنائے ۔ وقت آگیا  کہ باطل نظام اور اسکے کارندوں سے مرعوب ہونے کی بجائے انکے مقابلے کیلئے خود کو تیار کیا جائے۔