Friday, April 26, 2024

شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر حاملہ بیوی قتل

شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر حاملہ بیوی قتل
October 17, 2016
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں شوہرنے مبینہ طور پر تشدد اور زہر دے کرحاملہ بیوی کو قتل کر دیا پولیس نے لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے اچھرہ میں شہباز کی تین سال قبل سندس  سے شادی ہوئی  میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا جس سے تنگ آکر  خاتون نے خلع کے لیے  عدالت سے رجوع کیا  لیکن مصالحتی کونسل نے صلح کروادی  مگر میاں بیوی کے درمیان ناچاقی ختم نہ ہوئی  اتوار اور پیر کی درمیانی شب شہباز نے تلخ کلامی کے بعد سندس کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا  جسے حالت غیر ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا  جہاں  وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی لواحقین نے  تھانہ اچھرہ کے باہر احتجاج کیا کہ سندس کو اس کے شوہر کے قتل کیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے شہباز کوحراست میں  لے لیا جس نے  ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اس کی اہلیہ نے خود زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی ہے سندس کا ایک دو سال کا بیٹا ہےجبکہ وہ پانچ ماہ کی حاملہ  بھی تھی۔ مقتولہ کے والد شیخ فیاض نے مقدمہ درج کروانے کے لیے داماد شہباز،اسکی والدہ رقیہ اور بھائی اعجاز چوہان کے خلاف تھانہ اچھرہ میں درخواست  دی تھی جبکہ  پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردیا ہے۔