Thursday, March 28, 2024

پردیسیوں کی گھروں کو واپسی جاری، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے

پردیسیوں کی گھروں کو واپسی جاری، ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے
July 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے پردیسیوں کی اپنے گھروں کو واپسی کا سلسلہ جاری، بس اڈوں پر رش بڑھا تو ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے، مسافر زیادہ پیسے دینے پر مجبور ہیں۔

عیدالالضحیٰ کیلئےآبائی علاقوں کو واپس جانے والوں کا لاہور کے بس اڈوں پر رش بڑھ گیا! کہیں مسافروں کو ٹکٹ نہیں مل رہی تو کہیں زیادہ کرایئے وصول کرنے کی شکایات سامنے آرہی ہے۔

رش بڑھتے ہی ٹرانسپورٹرز نے مسافروں کو لوٹنا شروع کردیا، شہری اضافی کرائے دینے کیلئے ٹرانسپورٹرز کے سامنے بے بس ہیں۔

اُدھر لاہور کی ضلعی انتظامیہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔