Saturday, July 27, 2024

پرانی پائپ لائن لیک ٹائمز اسکوائر کا سب وے اسٹیشن پانی میں ڈوب گیا

پرانی پائپ لائن لیک ٹائمز اسکوائر کا سب وے اسٹیشن پانی میں ڈوب گیا
August 30, 2023 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) - پانی کی پرانی پائپ لائن لیک کرنے سے نیویارک کے ٹائمز اسکوائر کا سب وے اسٹیشن پانی میں ڈوب گیا، جس سے میٹرو ٹرینوں کی آمدورفت روک دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پائپ بہت پرانا ہونے کے باعث لیک ہوا، جس سے شہر کے دیگر علاقے بھی متاثر ہوئے، لیکیج روکنے کیلئے فوری طور پر کام شروع کردیا گیا ہے، جس سے شہر کے دیگر علاقوں کا پانی بھی بند کردیا گیا ہے۔

پائپ ٹوٹنے کی وجہ سے 18 لاکھ گیلن پانی ضائع ہوا۔