Friday, April 26, 2024

خواجہ آصف کا عمران خان کا نام لیے بغیر شاعرانہ انداز میں طنز

خواجہ آصف کا عمران خان کا نام لیے بغیر شاعرانہ انداز میں طنز
March 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیردفاع خواجہ آصف نے نام لئے بغیر عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ پرانے آرمی چیف کا کورٹ مارشل چاہتا ہوں، نئے آرمی چیف سے ملنا چاہتا ہوں میری دو نمبری دیکھ میں کیا چاہتا ہوں۔

وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے بھی تنقید کی کہ عمران خان الیکشن نہیں، سلیکشن فریم ورک کی تلاش میں ہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کیلئے اب پھر بیساکھیاں چاہئیں۔