Thursday, April 25, 2024

پرامن احتجاج ہمارے تمام شہریوں کا حق ہے، عمران خان

پرامن احتجاج ہمارے تمام شہریوں کا حق ہے، عمران خان
May 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پرامن احتجاج ہمارے تمام شہریوں کا حق ہے۔

اپنے ٹویٹ میں عمران خان نے لکھا پنجاب اور اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ظالمانہ کریک ڈاؤن جاری ہے۔ کریک ڈاؤن سے ن لیگ کا فاشسٹ چہرہ سب کے سامنے آ گیا۔ ہماری حکومت کیخلاف پیپلزپارٹی، مسلم لیگ نون اور جے یو آئی نے جلسے کئے۔ ہم نے انکے کیخلاف کسی قسم کی چھاپہ مار کاروائیاں نہیں کیں۔ معیشت پہلے ہی تباہی کے گڑھے میں اتر چکی ہے۔ ڈاکوؤں اور ان کے آقاؤں کو خبردار کرنا چاہتا ہوں کہ یہ غیر جمہوری اور سفاکانہ اقدامات معاشی صورتحال میں مزید ابتری لائیں گے۔