Wednesday, May 22, 2024

اگلے الیکشن میں پی پی کی چاروں صوبوں میں حکمران پارٹی بن کر سامنے آئے گی : مراد علی شاہ

اگلے الیکشن میں پی پی کی چاروں صوبوں میں حکمران پارٹی بن کر سامنے آئے گی : مراد علی شاہ
November 4, 2016
ڈہرکی(92نیوز)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے شیر جنگل میں چلا جائے بلا بھی فیلڈ میں کھیلےاگلے الیکشن میں چاروں صوبوں میں پیپلز پارٹی حکمران بن کر سامنے آئے گی۔ تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے اب تیر اپنا کمال دکھائے گا عوامی طاقت کے ذریعے تیر شیر اور بلےکا شکار کرے گا۔ ڈہرکی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا بلاول بھٹو زرداری نے تیس اکتوبر کر ہندو برادری کے ساتھ مل کر دیوالی منائی تھی لیکن سانحہ کوئٹہ کے باعث 30 اکتوبر کو تقریب ملتوی کی گئی۔ مراد علی شاہ نے کہا چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری موجودہ صورتحال میں عوام کومتحرک کریں گے شیر جنگل میں چلا جائے اور بلا فیلڈ میں کھیلے، پیپلزپارٹی 2018 کے انتخابات میں چاروں صوبوں پر حکمرانی کرے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا وفاقی حکومت کو چئیرمین پیپلزپارٹی نے چار مطالبات پیش کئے ہیں اگر حکومت نے مطالبات کو نظر انداز کیا تو اپنے مطالبات کےلئے جمہوری طریقہ کار کے مطابق احتجاج کریں گے لانگ مارچ بھی جمہوریت کا حصہ ہےاگر کسی نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کوشش کی تو ہم مقابلے کے لئے تیار ہیں۔ مراد علی شاہ نے لانگ مارچ کی بات تو کی لیکن یہ امید بھی ظاہر کی کہ چاروں مطالبات مان لیے جائیں گے اور احتجاج کی نوبت نہیں آئے گی۔