Saturday, April 20, 2024

کسانوں کے حق میں  پی پی کا قومی اسمبلی میں احتجاج

کسانوں کے حق میں  پی پی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
September 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)کسانوں کے حق میں ریلی نکالنے میں رکاوٹ ڈالنے کےخلاف پیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی میں شدید  احتجاج کیا ہے اعجاز جاکھرانی نے خبردار کیا کہ اپوزیشن لیڈر کو روکا تو وزیراعظم کو بھی کہیں جلسہ نہیں کرنے دینگےخورشید شاہ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ کے رہنماؤں کے اندر ضیاءالحق کی روح  ہے۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی نے مال روڈ پر کسانوں کے حق میں ریلی نکالنے میں رکاوٹیں ڈالنے کےخلاف قومی اسمبلی میں شدید احتجاج کیا۔ اعجاز جاکھرانی کہتے ہیں اپوزیشن لیڈر کو روکنا اور 2ہزار کسانوں کی گرفتاری کہاں کی جمہوریت ہےاگر رکاوٹیں ڈالی گئیں تو وزیراعظم کو بھی جلسے جلسوں نہیں کرنے دینگےاس پر سپیکر نے وزیر مملکت شیخ آفتاب کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرتجارت خرم دستگیرکاکہنا تھا کہ کاشتکاروں کا احتجاج بلا جواز ہےموجودہ حکومت نے کسانوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا۔ ہم نے کسانوں کو جو مراعات دیں وہ گزشتہ ادوار میں نہیں دی گئیں دوسری جانب رکاوٹوں پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ پرامن احتجاج کو روکنا جمہوری حکمرانوں کا نہیں ڈکٹیٹرز کا شیوہ رہا ہے۔ پنجاب حکومت فوری طور پر کنٹینرز ہٹا کر راستے کھول دے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری پنجاب حکومت اور ن لیگ پر ہوگی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مجھے ریلی کی قیادت اور تقریر کرنے سے روکا گیا تو قائد ایوان بھی ملک میں جلسے نہیں کر سکیں گے۔