Sunday, September 8, 2024

جہانگیر بدر کے جنازے کے دوران اہم سیاسی لیڈر موبائل فون اور نقدی سے محروم

جہانگیر بدر کے جنازے کے دوران اہم سیاسی لیڈر موبائل فون اور نقدی سے محروم
November 14, 2016
لاہور(92نیوز)سابق سینیٹر اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر بدر کی نمازجنازہ میں تین اہم رہنما موبائل فون اور نقدی سے محروم ہوگئے انتہائی سخت سکیورٹی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا موبائل فون چوری اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جیب کٹ گئی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر جہانگیر بدر کی نماز جنازہ پنجاب یونیورسٹی میں لاء کالج کی گراؤنڈ میں پڑھایا گیا جس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔  نماز جنازہ کے دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات تھے لیکن جیب تراشوں نے ہاتھوں کی صفائی دکھاتے ہوئے پی پی رہنماؤں کی جیبیں صاف کر دیں۔ جیب تراشوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور منظور وسان کے قیمتی موبائل فون اتنی صفائی سے نکالے کہ سخت سکیورٹی میں بھی کسی کو پتہ نہ چل سکا۔ ہاتھ کی صفائی دکھانے والوں نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی جیب بھی صاف کر دی اور ساتھ ہی اہم کاغذات لے اڑا ۔