Tuesday, April 23, 2024

پی پی کا اگلے سال  انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

پی پی کا اگلے سال  انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ
October 3, 2016
کراچی (92نیوز)پیپلزپارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ کیا ہے  ۔ انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا گیا  ۔ انٹرا پارٹی الیکشن ساڑھے تین ماہ میں مکمل ہوں گے ۔ تفصیلات کےمطابق آٹھ سال بعد بالآخر پیپلز پارتی نے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے کا فیصلہ کرہی لیا ۔  فیصلہ کی وجہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو تیر کا نشانہ نہ ملنا ہے ۔ الیکشن کمیشن نے پی ایس گیارہ شکار پور میں امتیاز شیخ کو تیر کا نشان دینے سے انکار کردیا تھا   جس کے بعد پیپلز پارٹی نے تحریری درخواست میں الیکشن کمیشن کو انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے آگاہ کردیا ۔ پیپلز پارٹی  کے مطابق  جنوری 2017میں انٹرا پارٹی الیکشن کروائے جائیں گے  ۔ انٹرا پارٹی الیکشن مختلف مراحل میں ساڑھے تین  ماہ کی مدت کے اندر کروائے جائیںگئے ۔