Sunday, September 8, 2024

پاکستانی قوم اور فوج ملکر انڈیا کے خونی خواب چکنا چور کر دینگے: بلاول بھٹو

پاکستانی قوم اور فوج ملکر انڈیا کے خونی خواب چکنا چور کر دینگے: بلاول بھٹو
November 14, 2016
کراچی (92نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک افواج کے 7 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور غم کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار خون کی پیاسی بن چکی ہے لیکن پاکستانی عوام اور افواج ملکر اس کے خونی خواب چکنا چور کر دیں گے۔ پاکستان پیپلزپارٹی اور پوری قوم ان شہداءپر فخر کرتی ہے۔