Friday, April 26, 2024

ملک میں کہیں بھی آلو 25 روپے کلو دستیاب نہیں

ملک میں کہیں بھی آلو 25 روپے کلو دستیاب نہیں
October 18, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے مہنگائی کو بڑی حد تک کم کر دیا ہے اور مارکیٹ میں آلو 25 سے 30 روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں۔لیکن عوام کاخیال کچھ اورہے لوگوں کاکیاکہناہے؟ تفصیلات کےمطابق نوازشریف نےتیسری  باروزارت عظمٰی کا قلمدان سنبھالاہےلیکن انہیں آج تک  یہ نہیں پتہ چلاکہ عوام کوآلوکس بھاؤ ملتےہیں۔ اسلام آبادمیں خطاب کرتے ہوئے انہوں  نےدعویٰ کیا کہ مہنگائی کےپرکاٹ دئیے۔اپنےدعوےکی تصدیق کےلئے وزیراعظم نےآلو کی  قیمت کاحوالہ دینا پسند کیا۔ مگر  عوام  وزیراعظم کی بات سےاتفاق نہیں کرتے۔ فیصل آبادکےشہریوں کاکہنا ہےوہ  مارے مارےپھررہےہیں،انہیں توآلوساٹھ روپے کلو  سےکم نہیں   مل رہے۔ یہی حالات ملتان  کےہیں  جہاں شہری کہتےہیں  سستےآلوتوخواب ہوگئے۔ ویسےوزیراعظم کوجب بھی موقع ملتاہےوہ آلوکی قیمت ہی بتاتےہیں۔شائدان کے ذہن میں  ہوگاکہ غریب اورآلوکاچولی دامن کاساتھ ہے۔ بیچارےصبح شام  آلوکھا کرہی زندہ رہتےہیں ۔