Friday, April 26, 2024

پوری قوم کا اتفاق ہے کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف

پوری قوم کا اتفاق ہے کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں، وزیراعظم شہباز شریف
May 5, 2023 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ پوری قوم کا اتفاق ہے کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے چاہئیں۔

لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے بعد گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف بڑے حوصلے میں ہیں، جلد پاکستان آئیں گے۔ محاذ آرائی اچھی چیز نہیں، مل کر پاکستان کی خدمت کرنا ہو گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عدل وانصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے، پارلیمنٹ بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، تمام ادارے آئینی دائرے میں رہیں، آج عدالتوں سے درجنوں ضمانتیں ہوجاتی ہیں، دہرا معیار ٹھیک نہیں۔

وزیراعظم آج لندن میں دولت مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے، شہبازشریف کل شاہ چارلس کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کریں گے۔