Thursday, April 25, 2024

پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، شہباز شریف

پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا، شہباز شریف
September 22, 2022 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت دوسرے روز بھی سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے آن لائن اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا آج ورلڈ بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ ورلڈ بینک کے صدر نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ورلڈبینک کے صدر کو سیلاب کی تباہ کاری سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ہے۔ ورلڈ بینک کو کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام  پر بھرپور عملدرآمد کرے گا۔ آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے بھی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔ آئی ایم ایف  نے  مشکل وقت  میں پاکستان کی  مکمل مدد کی یقین  دہانی کرائی ہے۔

 شہباز شریف نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا پاکستان تاریخ کے مشکل ترین وقت سے گزر رہا ہے۔ دواؤں اور بچوں کی خوراک کی قلت ہے۔ بچوں کی خوراک تیار کرنے والوں سے درخواست ہے عطیہ کریں۔ فوج اور اداروں نے متاثرین سیلاب کیلئے بہترین کام کیا۔