Saturday, May 4, 2024

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گیٹریس اقوام متحدہ کے آج نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوں گے   

پرتگال کے سابق وزیراعظم انٹونیو گیٹریس اقوام متحدہ کے آج نئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوں گے   
October 6, 2016
نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحد ہ کے نئے جنرل سیکرٹری کے لیے فائنل ووٹنگ آج ہوگی  قوی امکان ہے کہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم انٹو نیو گریز  یو این او کے نئے سربراہ  منتخب ہوجائیں گے ۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کا چناؤ آج فائنل  ہوجائے گا  اس حوالے سے  پرتگال کے وزیر اعظم انٹو نیو گٹریز  کا  نام ممکنہ طور پر حتمی سمجھا جارہا ہے  سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین گٹریز کے  یو این سیکرٹری جنرل بننے کی توثیق کریں گے انٹونیو گٹریس اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے لیے متفقہ انتخاب ہیں۔ یواین سیکورٹی کونسل رواں برس جولائی میں خفیہ ووٹنگ کے ذریعے گٹریس کا انتخاب کرچکی ہے  انہیں اس خفیہ رائے شماری میں پندرہ میں سے تیرہ ووٹ ملے تھے جبکہ دو افراد نے کسی کو ووٹ  نہیں دیا تھا۔ جنرل سیکرٹری کے انتخاب کے طریقہ کار کے مطابق حتمی ووٹنگ ایک قرار داد کے ذریعے آج کی جائیگی  گٹریس کو اس حتمی انتخاب میں پندرہ میں سے نو ووٹ ہر صورت حاصل کرنا ہونگے وہ خفیہ رائے شماری میں پہلے ہی تیرہ ووٹ حاصل کرچکے ہیں  لحاظہ  قرار داد کے ذریعے ہونے والی ووٹنگ میں بھی ان کے منتخب ہونے کا قوی امکان ہے  اس ووٹنگ کے بعد 67سالہ گٹریس  یکم جنوری دوہزار سترہ سے بان کی مون کی جگہ اقوام متحدہ کے نئے سربراہ کا چارج سنبھال لیں گے۔