Friday, April 19, 2024

پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ زمان پارک گئی، آئی جی پنجاب عثمان انور

پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ زمان پارک گئی، آئی جی پنجاب عثمان انور
March 18, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - آئی جی پنجاب عثمان انور کہتے ہیں پولیس سرچ وارنٹ کے ساتھ زمان پارک گئی۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان کے گھر میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر دروازہ توڑا گیا۔ تصاویر اور ویڈیوز کی مدد سے تحقیقات کے بعد ایکشن لیا۔

آئی جی عثمان انور نے کہا کہ عمران خان کی رہائش گاہ کے اندر سے آج بھی مزاحمت ہوئی، پتھر اور پٹرول بم پھینکے گئے، کسی علاقے کو نوگو ایریا بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پنجاب کے نگران وزیراطلاعات عامر میر بولے پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔