Friday, April 19, 2024

پولیس کی کور کمانڈر کوئٹہ کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق

پولیس کی کور کمانڈر کوئٹہ کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق
August 2, 2022 ویب ڈیسک

کوئٹہ (92 نیوز) - کور کمانڈر کوئٹہ کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا۔ پولیس نے کور کمانڈر کوئٹہ کے لاپتہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ ملنے کی تصدیق کردی۔

ڈی آئی جی خضدار پرویز عمرانی نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیلی کاپٹر کا ملبہ سسی پنوں مزار کے قریب موسی گوٹھ سے ملا۔ ہمارے جوان جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں، امدادی ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں،ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔

ہیلی کاپٹر میں کمانڈر بارہ کور جنرل سرفراز علی سمیت چھ افراد سوار تھے۔