Friday, March 29, 2024

پولیس کی آشیرآباد کے بغیر کوئی جرم نہیں ہوسکتا، حافظ نعیم الرحمٰن

پولیس کی آشیرآباد کے بغیر کوئی جرم نہیں ہوسکتا، حافظ نعیم الرحمٰن
February 21, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے پولیس کی آشیرآباد کے بغیر کوئی جرم نہیں ہوسکتا۔

پروگرام ’’ صبح سویرے پاکستان ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس صرف اعلیٰ شخصیات کو سکیورٹی دے رہی ہے، لوگ پولیس کے ڈر سے اپنی شکایات بھی درج نہیں کراتے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی بولے کہ حکومت ہی کراچی میں امن ومان کی ذمہ دار ہے، کورنگی کاز وے پر 100 سے زائد لوگوں کو لوٹا گیا، پاکستان بھر کے ٹیکس میں 30 فیصد سے زائد حصہ کورنگی کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں صرف ان دوماہ میں 50 ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں۔ صوبے میں 14 سال سے پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، لیکن امن و امان قائم نہیں ہو سکا۔