Friday, April 19, 2024

پولیس حکام اور جج کو دھمکیاں، عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

پولیس حکام اور جج کو دھمکیاں، عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج
August 21, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پولیس حکام اور جج کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر عمران خان پر دہشتگردی کا مقدمہ درج ہو گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ مارگلہ میں مجسٹریٹ علی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ متن کے مطابق عمران خان کی تقریر سے پولیس، عدلیہ اور عوام میں خوف پھیلا۔ تقریر کا مقصد پولیس اور عدلیہ کو خوفزدہ کرنا تھا تاکہ وہ قانونی ذمہ داریاں پوری نہ کر سکیں۔

سابق وزیراعظم پر مقدمے سے پہلے وزارت داخلہ میں دو بار اہم اجلاس ہوئے۔ وزارت داخلہ، وزارت قانون کے حکام اور اعلی پولیس افسر شریک ہوئے۔