لاہور (92 نیوز) - پنجاب کے 7 اضلاع میں پولیو مہم کے دوسرے روز 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔ لاہورمیں پہلے روز 3 لاکھ 63 ہزار 868 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
پنجاب کے سات اضلاع میں پولیو مہم کا دوسرا روز، پولیو ٹیمیں گھر گھر قطرے پلائے، انچارج پولیو پروگرام پنجاب سیدہ رملہ علی نے 92 نیوزسے بات چیت میں صوبے میں پہلے روز 8 لاکھ 72 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے۔
سیدہ رملہ علی نے بتایا کہ کہ سات اضلاع میں 50 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے گئے، انہوں نے شہریوں سے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کی اپیل کی۔
ڈی ڈی ایچ او داتا گنج بخش ٹاؤن ڈاکٹر زاہد منیر کہتے ہیں لاہور میں 20 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈی سی عمرشیرچٹھہ کے مطابق پولیو مہم کے پہلے روزلاہور 3 لاکھ 63 ہزار 868 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے پوری طرح سے متحرک ہے۔