Sunday, September 8, 2024

پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیونڈوسکی نے فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیونڈوسکی نے فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا
January 18, 2022 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) پولینڈ کے رابرٹ لیونڈوسکی مسلسل دوسرے برس فیفا فٹبالر آف دی ایئر کا ایوارڈ لے اڑے۔

فیفا نے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعلان کر دیا۔ پولینڈ کے اسٹرائیکر رابرٹ لیونڈوسکی نے فیفا فٹ بالر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔ رابرٹ نے میسی اور محمد صلاح کو پیچھے چھوڑ دیا۔

33سالہ لیونڈوسکی نے مسلسل دوسرے برس فیفا فٹبالر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کیا۔ بہترین خاتون فٹ بالر کا اعزاز بارسلونا کی ایلکس پیوٹی لاس کے حصے میں آیا۔ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بہترین گول کیپر کا ایوارڈ چیلسی کے ایوڈورڈ مینڈی کے نام رہا۔ بیسٹ ویمن گول کیپر چلی کی کرسٹائن اینڈلر قرار پائیں۔ کوچ آف دی ائیر کا ایوارڈ جرمن  فٹبال مینجر تھامس ٹچل کے حصہ میں آیا۔ ویمن کوچ آف دی ائیر چیلسی کی  ایما ہیز رہیں۔ فیفا فین ایوارڈ ڈنمارک اور فن لینڈ کے شائقین نے اپنے نام کیا۔