Saturday, May 11, 2024

پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر

پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، چیف الیکشن کمشنر
July 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پولنگ کا عمل پُرامن طور پر جاری ہے، شہری گھروں سے نکلیں اور اپنی پسند کے اُمیدوار کو ووٹ دیں۔

اتوار کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ووٹنگ کے عمل سے نہ صرف جمہوریت مضبوط ہوگی بلکہ پاکستان کو مزید استحکام نصیب ہوگا۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی پر فوری ایکشن ہوگا۔ مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے مرکزی اور ضلعی کنٹرول رومز میں الیکشن عمل کی نگرانی جاری ہے، شکایات کیلئے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔