Monday, May 6, 2024

نہال ہاشمی کے بیان پرسیاسی رہنماؤں کا ملا جلا ردعمل کا اظہار

نہال ہاشمی کے بیان پرسیاسی رہنماؤں کا ملا جلا ردعمل کا اظہار
November 11, 2016
کراچی (92نیوز)نہال ہاشمی کے سابق گورنرعشرت العبادسے متعلق بیان پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے،کسی نے اس کونیندمیں سچ بولنے سے تعبیرکیا۔ توکسی نے سبکدوش گورنرکو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر نہال ہاشمی کےعشرت العباد کےمتعلق بیان پرمخالف  سیاسی جماعتوں نےانہیں کڑی تنقیدکاشانہ بنایاہے۔تحریک انصاف کے رہنما فیصل واؤڈا کہتےہیں نہال ہاشمی نےغیرذمہ دارانہ بیان دیا ۔گورنرہاؤس اگردہشت گردی کاگڑھ تھاتوحکومت تین سال سےکیوں سورہی تھی۔ سبکدوش گورنر کی دبئی روانگی کے متعلق ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں کا طرز حکومت بھی یہی ہے کہ ملک کا مال لوٹو اور باہر چلے جاؤ۔ اسی طرح  پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات افتخار عالم کا بھی کہنا تھا کہ اگر سابق گورنر دہشت گردی کی آخری نشانی تھے تو پھرانہیں  آرام سے جانے کیوں دیا۔ سابق گورنرعشرت العبادتو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوکر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ان کے بعد ان کی دور حکومت کے متعلق اب کئی انداز میں تبصرے کئے جا رہے ہیں،،کچھ ان کا اچھا ذکر کر رہے ہیں تو کچھ تنقید بھی کررہے ہیں۔