Wednesday, December 7, 2022

اٹک : پولیو مہم 29ستمبر تک جاری رہے گی

اٹک : پولیو مہم 29ستمبر تک جاری رہے گی
اٹک(92نیوز)ضلع اٹک میں پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے جو  29ستمبر تک جاری رہے گی ۔ تفصیلات کےمطابق  ضلع اٹک میں پولیو مہم کا آغازہو گیاہے جو 29ستمبر تک جاری رہے گا ، ضلع اٹک میں 275416پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ پونے تین لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کےلئے ضلع اٹک کی 75یونین کونسلوں کے لئے 77انچارج ٹیم بنائے گئے ہیں اس کے علاوہ 155ایریاز انچارج اور 696موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اس موقع پر 101سنٹر قائم کئے گئے ہیں ، 31ٹرانسٹ پوائنٹ بنائے گئے ہیں جبکہ دو گشتی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں اسطرح ضلع بھر میں 830 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔