Thursday, March 28, 2024

کراچی : پولیس نے اسلحہ کی بھاری تعداد برآمد کرلی

کراچی : پولیس نے اسلحہ کی بھاری تعداد برآمد کرلی
November 2, 2016
کراچی(92نیوز)منگھوپیرپولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیا ڈی آئی جی ویسٹ کےمطابق سنگولین سے ملنے والااسلحہ لیاری گینگ وارمیں استعمال ہوتاتھا۔ تفصیلات کےمطابق لیاری کے علاقے سنگولین سے گرفتارگینگ وارکے ملزم اسداللہ کی نشاندہی پربھاری تعدادمیں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔ برآمدہونیوالے اسلحہ مں  70ایوان شیل،11آرپی جی،21سب مشین گن ،ریپیٹر،8 رائفل ، ایس ایم جی کے 70 میگزین اور مختلف اقسام کی پچاس ہزارسے زائدگولیاں شامل ہیں ۔ ڈی آئی جی ویسٹ ذوالفقارلاڑک نے پریس کانفرنس میں بتایاکہ ملزم اسداللہ کی نشاندہی پرپراناگولیمارمیں واقع مکان سے اسلحہ برآمدکیاگیا۔گینگ وارملزمان فائرنگ کے تبادلے کے بعد فرارہوگئے۔گرفتارملزم کاکہناتھاکہ برآمدہونیوالااسلحہ لیاری گینگ وارمیں استعمال ہوتاتھا۔