Friday, April 26, 2024

پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا  :ڈی جی رینجرز

پولیس نے شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا  :ڈی جی رینجرز
October 5, 2016
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرزمیجر جنرل بلال اکبر نے ڈی آئی جی ویسٹ کے دفتر کا دورہ کیا ہے اور  عزیز آباد سے ملنے والے اسلحہ کا جائزہ لیا اس موقع پر میجر جنرل بلال اکبر کا کہناتھا  کہ کراچی پولیس نے شہر کو بہت بڑے خطرے سے بچا لیا۔۔۔یہ بہت  بڑی کامیابی  ہے جس پر پولیس مبارکباد کی مستحق ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس کی آپریشن میں بہت بڑی قربانیاں ہیں اورپولیس نے اسلحے کا اتنا بڑا ذخیرہ پکڑ کر بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس اسلحہ ایسی ہتھیار بھی شامل ہیں جو بہت بڑی لڑائی کیلئے استعمال ہوتے ہیں ۔