Friday, May 17, 2024

پولیس پرپٹرول بم پھینکنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں پرویز الہٰی کی 11 مئی تک ضمانت منظور

پولیس پرپٹرول بم پھینکنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں پرویز الہٰی کی 11 مئی تک ضمانت منظور
May 4, 2023 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پولیس پرپٹرول بم پھینکنےاوردیگردفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی کے صدر کی 11 مئی تک ضمانت منظور، چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ امن کا راستہ اپنایا، شریف خاندان بدنیت ہے، انہوں نے کچھ نہیں کرنا صرف لوگوں کے خلاف پرچے کاٹنے ہیں۔

پولیس پرپٹرول بم پھینکنے اور دیگر دفعات کے تحت مقدمے میں پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الہٰی کی 11 مئی تک ضمانت منظور کرلی گئی۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ضمانت منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پچاس ہزار روپے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے مؤقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت ملنے کے باوجود پولیس نے گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ گرفتاری کے لیے گھر پر پولیس نے آپریشن کیا اور ملازمین کو گرفتار کیا، غالب مارکیٹ پولیس نے پولیس پارٹی پر حملہ کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا، مقدمے میں پولیس پارٹی پر پیٹرول بم پھینکنے کا الزام بھی لگایا گیا، پولیس نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے جھوٹا مقدمہ درج کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ پیچھِے ہٹنا سیکھا ہی نہیں، مشن ہے کہ ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ان کے وزیراعلیٰ بننے کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔

مسلم لیگ ن پرشدید تنقید کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ان لوگوں کی بہت لترول ہونی ہے ان کو لگ سمجھ جانی ہے۔