Saturday, April 27, 2024

پولیس پر حملہ کیس، مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور

پولیس پر حملہ کیس، مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور
August 4, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پولیس پر حملہ کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے تمام ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

نذیر چوہان کی جانب سے سردار اکبر ڈوگر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ پولیس نے سیاسی بنیاد پر جھوٹ پر مبنی مقدمہ میں گرفتار کیا۔ پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کا کوئی واقع پیش نہیں آیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر امجد جاوید نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کی۔

نذیر چوہان اور دیگر پر پولیس پارٹی پر حملہ اور فائرنگ کا الزام ہے۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے نذیر چوہان پر پولیس پر حملے اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔