Saturday, May 18, 2024

پولیس نے دھماکا خیز مواد کی بوریاں عدالتی احاطے میں رکھ دیں

پولیس نے دھماکا خیز مواد کی بوریاں عدالتی احاطے میں رکھ دیں
November 8, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس نے غفلت و لاپرواہی کی تمام حدیں پار کرلی،ججز اور سائلین کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر دھماکا خیز مواد کی بوریاں عدالتی کوریڈور میں رکھوادیں۔ تفصیلات کےمطابق پولیس نے ججز اور سائلین کی زندگیاں خطرے میں ڈال کر دھماکا خیز مواد سے بھری بوریاں انسداد دہشت گردی عدالت کے کوریڈور میں رکھ دی۔ کراچی پولیس نے کیس پراپرٹی پیش کرنے میں حفاظتی انتظامات کو خاطر میں لانے کی زحمت گوارہ نہ کی، پولیس کی سنگین غفلت اور لاپرواہی کسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی تھی۔ گیارہ اپریل دو ہزار سولہ کو انسداد دہشت گردی عدالت میں تفتیشی افسر کی جانب سے جج کے سامنے پیش کیا گیا دستی بم اچانک پھٹ گیا تھا، جس میں جج اور پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔