Thursday, March 28, 2024

پشاور : داﺅدزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید

پشاور : داﺅدزئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے پولیس اہلکار شہید
October 25, 2016
پشاور (92نیوز) پشاور کے نواحی علاقہ داﺅد زئی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے جان پر کھیل کر علاقے میں نصب دوسرا بم ناکارہ بنا دیا۔ بم ناکارہ بناتے ہوئے اہلکار بال بال بچ گئے۔ پولیس نے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقہ داﺅدزئی میں نجی سکول کے قریب سڑک کنارے نصب بم اس وقت زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جب پولیس اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے سے ایک پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کررہی تھی کہ اس دوران ایک اور بم ملا۔ بم ڈسپوزل کے اہلکاروں نے بم کو ناکارہ بنایا۔ ناکارہ بنائے جانے والے بم کے دھماکے اس قدر زور دار تھا کہ موقع پر موجود بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس اہلکار بال بال بچ گئے۔ پولیس نے علاقے سے دو مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔