Friday, April 19, 2024

پولیس والوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بابر اعوان

پولیس والوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا، بابر اعوان
May 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف بابر اعوان کا کہنا ہے کہ پولیس والوں نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ ابھی بھی اسلام آباد اور راولپنڈی کی سڑکیں بند ہیں۔

بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا آٹھ ہفتوں کے دوران پچھلے دروازے کھول کر گورمنٹ آئی ۔ آٹھ ہفتوں کے اندر پاکستان کی اکاونمی اور چادر اور چار دیواری کو پامال کر دیا ۔ اپنے گھر میں بھی جاؤں تو دروازہ کھٹکٹا کے آؤں ۔ پہلی کابینہ ہے جہاں منشیات کے کیس میں ملوث شخص بیٹھا ہے، وزیراعظم ضمانت پر رہا ہے۔ امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجنا ہمارا حق ہے، اگلی مرتبہ اس سے بھی زیادہ افراد آئیں گے۔ الیکشن کمیشن لوگوں کی آواز سنے۔

بابر اعوان نے کہا 6 دن کے بعد عمران خان نے کہا ہے کہ 4 ملین لوگوں کو لاؤں گا ۔ راولپنڈی ، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوار میں سب سے زیادہ لوگ ہیں۔ این آر او کا راستہ کھولنے کی کوشش کی گئی تو اس کو روکیں گے۔ بھگوڑے عمران خان کا کیا مقابلہ کریں گے۔ تین سے چار مرتبہ تمام پارٹیاں اقتدار میں آئی ہیں۔ نئے انتخابات کے نام سے ڈرتے ہیں۔ چاہتے ہیں پاکستان کی اکاونمی کو آخری دھکہ نہ لگے،۔ الیکشن کا اعلان جلد ہو گا۔