پولیس نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو اے ٹی سی لاہور میں پیش کردیا

لاہور (92 نیوز) - پولیس نے پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کردیا۔
جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤگھیراؤ کے کیس میں پولیس پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ کو انسدادہشت گردی عدالت لے آئی۔ خدیجہ شاہ کو چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے تفتیشی افسر کے پیش ہونے تک کیس انتظار میں رکھ لیا، تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت پیش ہو تو اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔