Saturday, April 20, 2024

اسلام آباد : پولیس نے بزرگ شہری کو اپنے بچے سے ملنے ہسپتال نہ جانے دیا

اسلام آباد : پولیس نے بزرگ شہری کو اپنے بچے سے ملنے ہسپتال نہ جانے دیا
October 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)بنی گالہ کے سیکورٹی حصار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی بزرگ شہری ہسپتال میں داخل اپنے بچے سے ملنے کے لئے پولیس  کی منت سماجت کرتا رہا ۔ ہاتھ بھی جوڑے پتھر دل پولیس والوں نے ایک نہ سنی  شکستہ دل کے ساتھ مایوس لوٹ گیا۔ تفصیلات کےمطابق بنی گالہ میں پولیس کے حصار نے علاقےمیں مقیم شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی۔ پولیس کارکنوں کو اندر جانے دے رہی ہے نہ باہرآنے کھلاڑیوں کے ساتھ کشیدگی کے دوران اسلام آباد پولیس انسانی ہمدردی کا جذبہ ہی بھلا بیٹھی بنی گالہ میں رہائش پذیر ایک بزرگ شہری  ہسپتال میں داخل بیمار بچے کو ملنے کے لیے دہائی دیتا رہا ۔  کئی واسطے دیئے ہاتھ بھی جوڑے۔ لیکن اسلام آباد کی مثالی پولیس کے کانوں میں جوں نہ رینگی بزرگ شہری کی منت سماجت سے پتھر دل پولیس والوں کا دل موم نہ ہوسکا تووہ شکستہ دل کے ساتھ مایوس گھر لوٹ گیا۔  پولیس والے اس بوڑھے باپ کے دل کی کیا جانیں جو اپنے بیمار لخت جگر کے لئے تڑپتا رہا۔