Friday, April 19, 2024

پی ٹی آئی کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے ورکروں کی گرفتاریاں شروع

پی ٹی آئی کا دھرنا ناکام بنانے کیلئے ورکروں کی گرفتاریاں شروع
October 26, 2016
گوجرانوالا(92نیوز)پی ٹی آئی کادھرناناکام بنانےکےلئےحکومت نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کےلئےچھاپے مارےجارہے ہیں۔ پولیس والوں کومظاہرین سےنمٹنےکےلئےکمانڈوٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کادھرناناکام بنانےکامشن گوجرانوالہ پولیس ایکشن میں آگئی۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں اورسرگرم کارکنوں کو سرکا ری مہمان بنا نے کیلئے پولیس نے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔ نائنٹی  ٹونیوزنےچھاپوں کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہےجس  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پو لیس اہلکارگو ندل پورہ میں پی پی104 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چو ہدری شبیر اکرم چیمہ کی رہا ئش گاہ کے عقبی دروازے پر  مو جو د ہیں۔ پو لیس کےکریک ڈاؤن  پر پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور کا رکن رو پو ش ہو نا شروع ہو گئے ہیں۔ ادھرپی ٹی آئی کےمظاہرین سےنمٹنےکےلئےاٹک پولیس کے600 پولیس ملازمین  وافسران کو کمانڈو ٹریننگ دی جارہی ہے جس میں مظاہرین کو روکنا ، گرفتار کرنا ، لاٹھی چارج کرنااورآنسو گیس پھینکنا شامل ہیں۔ اسی طرح  حکومتی ہدایات پر بھکر انتظامیہ کوبھی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ایک اہم اجلاس میں  خیبر پختونخوا اور پنجاب کو ملانے والی پل داجل چیک پوسٹ کو سیل کرنےکافیصلہ کیاگیا۔جس سے ڈی آئی خان مظفر گڑھ لیہ کے قافلوں کاراستہ بند ہو جائےگا۔ اس کےعلاوہ کنٹینرزپکڑنےکےساتھ ساتھ گرفتاریوں کاسلسلہ بھی جاری ہے۔