Saturday, April 27, 2024

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، شہباز شریف

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں، شہباز شریف
June 26, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کا تحفظ یقینی بنائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور اس ضمن میں لاحق خطرات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی دہشت گردوں کی مالی معاونت کے سدباب کے اقدامات اور قوانین پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے فاٹف شرائط کی تکمیل کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کیلئے امن وامان کا یقینی ہونا بنیادی تقاضا ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم ایک بیانیے پر متفق ہے اور اپنی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

شہباز شریف بولے کہ پاکستان کی سلامتی اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کے کردار کو پھر سے بحال کیا جائے گا جو گزشتہ چار سال میں موجود نہیں تھا گزشتہ چار سال میں نیشنل ایکشن پلان میں صوبوں کا کردار نظر انداز کرنے سے دہشت گردی میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کی معیشت کی بحالی اور ترقی کے لئے امن وامان کا یقینی ہونا ایک بنیادی تقاضا ہے۔