Tuesday, April 16, 2024

گوجرہ : احتجاج کرنیوالی خواتین پر پولیس کا لاٹھی چارج

گوجرہ : احتجاج کرنیوالی خواتین پر پولیس کا لاٹھی چارج
October 30, 2016
گوجرہ(92نیوز)پنجاب پولیس نے بے حسی کی انتہا کر دی ہے گوجرہ میں احتجاج کرنے والی خواتین کو بھی نہ بخشا اور لاٹھیاں برسانی شروع کر دیں ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے بے حسی کی انتہا کردی ہے ۔ گوجرہ میں پولیس نے احتجاج کرنیوالی خواتین کو بھی نہ بخشا اور ان پر لاٹھیاں برسانی شروع کر دیں ۔ مظلوم خواتین  لڑکی کے اغوا پر احتجاج  کررہی تھیں تو پولیس ان پر پل پڑی اور غریب خواتین پر ڈنڈوں کی برسات کر دی ۔