پنجگور (92 نیوز) - پنجگور میں پاک ایران سرحد پر چکاب سیکٹر میں دہشتگردوں کے حملہ میں سکیورٹی فورسز کے چار جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے گشت پر مامور سکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے فورسز کے قافلے پر حملے کے لیے ایرانی سرزمین استعمال کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایران کو اپنی سرحد میں دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کے لیے کہہ دیا گیا ہے۔