Friday, April 26, 2024

پنجاب سے قربانی کے بیمار اور متاثر جانور کراچی کی منڈیوں میں لانے کا انکشاف

پنجاب سے قربانی کے بیمار اور متاثر جانور کراچی کی منڈیوں میں لانے کا انکشاف
June 13, 2022 ویب ڈیسک

- لمپی اسکن وبا نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، پنجاب سے قربانی کے بیمار اور متاثر جانور کراچی کی منڈیوں میں لانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سندھ کے ویٹنری دیپاڑٹمنٹ نے اوباڑو پر چیک پوسٹ بنا دی، لمپی اسکن سے متاثرہ جانوروں سے بھرے ٹرک واپس بھیج دیئے گئے۔ شہری قربانی کے لئے جانور خریدتے وقت احتیاط کریں، ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر جانور نہ خریدا جائے۔

ڈی جی لائیو اسٹاک نذیر کلہوڑو نے کہا کہ کئی شہریوں نے جانور خریدے جن میں لمہی اسکن پائی گئی، لمپی اسکن والے جانور کے جسم پر دانے اور پھوڑے بن جاتے ہیں۔ حکومت نے شہر 4  داخلی راستوں پر چیک پوسٹ بنائے ہیں۔