Thursday, March 28, 2024

پنجاب پولیس کے رانا مشہود اور عطا تارڑ کے گھروں پر چھاپے

پنجاب پولیس کے رانا مشہود اور عطا تارڑ کے گھروں پر چھاپے
August 13, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب پولیس نے نون لیگ کے رہنماؤں رانا مشہود اور عطا تارڑ کے گھروں پر چھاپے مارے۔

25 مئی کے واقعات کے تناظر میں پنجاب حکومت کی ن لیگی رہنماؤں کے خلاف کارروائی جاری ہے، پولیس نے رانا مشہود اور عطاتارڑ کے گھروں پر چھاپے مارے دونوں ہی رہنما گھر پر موجود نہ تھے۔

لاہور پولیس کے صبح کے وقت چھاپے کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا مشہود گھر پر موجود نہ تھے، فیملی کے ساتھ اسلام آباد میں تھے، رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

لاہور پولیس نے علی الصبح جی او آر لاہور میں واقع وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کے گھر چھاپہ مارا، مگر وہ گھر پر نہ تھے۔ پولیس نے انہیں حاضر ہونے اور تفتیش میں شامل ہونے کا نوٹس جاری کر دیا۔

اپنے ٹویٹرپیغام میں عطاتارڑ نے کہا کہ حکومت ملک دشمنی کے بیانئے میں اتنا آگے نہ جائے۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 25 مئی کے واقعات میں ملوث افسران اور سیاستدانوں کے خلاف پنجاب حکومت نے کارروائی شروع کردی ہے۔

وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ 25 مئی کو ہونے والے واقعات کے تناظر میں سزا جزا کا عمل شروع کر دیا۔