Saturday, May 4, 2024

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

پنجاب میں وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی
December 23, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خلیل طاہر سندھو کا کہنا ہے پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کر سکنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد بدستور موجود رہے گی۔

پرویز الہٰی کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد واپس لینے کے وقت ن لیگی ارکان اسمبلی چیف وہپ خلیل طاہر سندھو، میاں مرغوب احمد موجود تھے۔