Thursday, April 18, 2024

پنجاب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج

پنجاب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج
August 25, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج کرایا گیا، ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناللہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عدلیہ کے گھیراؤ اور ججوں کو آئینی کام سے روکنے کی بات کی، ملازمین کے بچوں کو دھمکیاں بھی دیں۔

ذرائع کے مطابق رانا ثناء اللہ کے مقدمہ درج کروانے والا مطلوب ملزم نکلا، ملزم شاکار وسیم اسلام آباد پولیس کو دو کیسز میں مطلوب ہے، اسلام آباد پولیس 21 اگست کو ملزم کو طلبی کا نوٹس بھی بھجوا چکی۔