Thursday, April 18, 2024

پنجاب میں نکاح کے وقت ختم نبوتﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار

پنجاب میں نکاح کے وقت ختم نبوتﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار
July 30, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں نکاح کے وقت ختم نبوتﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دیا گیا۔

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے عہدے سنبھالنے کے بعد بڑا اقدام اٹھا لیا۔ پنجاب میں نکاح کے وقت ختم نبوتﷺ کے حلف نامے پر دستخط کرنا لازمی قرار دے دیا۔

وزیراعلی نے پنجاب کی نکاح کے لیے ختم نبوت ﷺ پر ایمان کے حلف والے نئے فارم استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ ‏نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنے والے نکاح رجسٹرار کو ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

چودھری پرویز الہی کی خصوصی کاوشوں سے ان کے اسپیکرشپ کے دور میں نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ باقاعدہ طور پر شامل کیا گیا۔ اپنی اسپیکرشپ کے دور میں وزیراعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے پنجاب اسمبلی میں ختم نبوت سے متعلق آیات کندہ کروائیں۔  انہوں نے 1974ء میں تحفظ ختم نبوت کے قانون کے پاس ہونے کے دن کو ملکی تاریخ کا فیصلہ دن قرار دیا۔