Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کل کھل جائیں گے

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کل کھل جائیں گے
January 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) بچوں کی موجیں ختم ہو گئیں۔ اب صرف پڑھائی ہو گی۔ پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد اسکول کل کھل جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹ میں لکھا اساتذہ اور طلبا کو اسکولوں میں واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ کورونا ایس اوپیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں۔

قبل ازیں پنجاب میں اسکولوں کی موسم سرما تعطیلات میں 20 جنوری تک توسیع کا امکان تھا۔ سردی کی شدت میں اضافے کے باعث محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب اسکولوں کی موسم سرما کی چھٹیاں20 جنوری تک بڑھانے پر غور کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اسکولوں میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔