Friday, April 26, 2024

پنجاب میں گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں، گورنر بلیغ الرحمٰن

پنجاب میں گورنر راج ناممکنات میں سے نہیں، گورنر بلیغ الرحمٰن
November 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے پنجاب میں گورنرراج ناممکنات میں سے نہیں۔

منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ گورنرہاؤس پر حملہ ہوا اور گیٹ کو آگ لگائی گئی جو ناقابل قبول ہے۔ اُن کا کہنا تھا سیاست میں عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ پنجاب میں صحت سہولیات میں اضافہ کیا گیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن مزید بولے کہ ہماری حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، سی پیک پاکستان کیلئے اہم منصوبہ ہے۔