راولپنڈی (92 نیوز) - سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج ناممکن، چار ماہ سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔
منگل کو ٹویٹ پیغام میں انہوں نے لکھا کہ 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بدل جائے گی، اسمبلیاں تحلیل ہو گئیں تو ایک سال میں دو الیکشن کرانے کے پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی۔
4ماہ سے پنجاب اسمبلی کااجلاس جاری ہے اس لیے عدم اعتماداورگورنرراج ناممکن ہیں حکومت میں آنےاور اس کو لانے والے دونوں پشیمان ہیں،فضل الرحمن کے بیان نےاس کو رسواکردیا،آج چھڑی بدلےگی30جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدل جائے گی،معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) November 29, 2022
شیخ رشید نے کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہےجس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ گوٹی پھنس گئی ہے 77 وزراء خزانے پہ بوجھ ہیں، عمران خان نے تیرہ پارٹیوں کی سیاست دفن کر دی۔