پنجاب میں ڈینگی مچھر کے مہلک وار، مزید 221 افراد کو ڈس لیا

لاہور (92 نیوز) - پنجاب میں ڈینگی مچھر کے مہلک وار جاری ہیں۔ ڈینگی مچھر نے مزید 221 افراد کو ڈس لیا۔
سسیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے 98، راولپنڈی سے 79 جبکہ گوجرانولہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملتان سے 5، سیالکوٹ سے 4 جبکہ اوکاڑہ سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد ، اٹک ، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان سے 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 2766 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ رواں سال لاہور سے ڈینگی کے کل 1136 کیسز سامنے آئے۔ اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
صوبہ بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 678 مریض، صرف لاہور میں 177 مریض داخل ہیں۔ سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں 1696 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔